اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں وکیلوں کے بغیر شامل تفتیش سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ایک گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں رہی، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا، نیب ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کر رہے تھے۔
نیب ٹیم اپنے ساتھ زیورات کی خریداری کا اہم ریکارڈ اور شواہد لے کر آئی تھی۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے مسلسل انکار کے باعث نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی۔
35