بشریٰ بی بی کی کرپشن کی نشاندہی پر عمران خان نےعاصم منیرکو ہٹایا تھا اب جھوٹ بول رہے،شہباز شریف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی کرپشن کی نشاندہی پر عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹا دیا تھا

انہوں نے کہا کہ شہری تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان واقعات کے بعد کوئی نیا قانون نہیں بننے جا رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ،توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی اور عمران خان کی طلبی خلاف قانون قرار

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف نے بطور ڈی جی آئی ایس آئی عمران خان کی اہلیہ کی کرپشن کی نشاندہی کی، عمران خان نے کرپشن کی نشاندہی کرنے پر جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا اور  پھر عمران نے ٹویٹ کر کے  جھوٹ بولا

شہباز شریف نے کہا کہ جب موجودہ آرمی چیف ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو انہیں بشریٰ بی بی کی کرپشن کا علم تھا، جس کا ذکر انہوں نے عمران خان سے کیا تو سید عاصم منیر کی بات انہیں پسند نہیں آئی اور پھر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 60 ارب روپے کی کرپشن کیس میں نیب نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ خدا گواہ ہے کہ مجھے نیب کے وارنٹ کا علم نہیں تھا۔ یہ 60 ارب روپے سندھ کے تھے اور قومی خزانے میں جانے چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 60 ارب کی کرپشن کیسے چھپائیں گے اور کہاں لے جائیں گے

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کی دستاویزات کو کس طریقے سے اڑا دیا گیا اور کئی ماہ سے سازش کا پروپیگنڈہ کیا گیا، آج فون کر کے ان سے مدد مانگ رہے ہیں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com