228
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی قانونی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا ہے، عمران خان کی پیشی کے موقع پر امن و امان کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان عدالتی حکم پر ضمانت کے لیے متعلقہ فورمز سے رجوع کر رہے ہیں، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آج ہی منظور کی جائے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔