عمران خان پارٹی چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہوگئے،شیر افضل،پی ٹی آئی کی تردید

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں فیصلے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی عہدے کے اہل نہیں، آئینی اور قانونی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں  لیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ خفیہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدور متعلقہ ضلعی افسران سے رابطہ کریں اور مجھے آگاہ کریں، کبھی سندھ میں کبھی پنجاب اور پورے پاکستان میں نظر آئیں گے، مقدمات سے ڈرنے والے نہیں، دھمکیوں کو خطرہ نہیں سمجھتے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے میرے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کو کچھ سیاسی معاملات پر پیغام بھیجا، چیئرمین پی ٹی آئی جو بھی فیصلہ کریں گے شیخ رشید کو آگاہ کروں گا، انہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام دیا کہ وہ انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے لیے امیدوار نہیں ہوں گے  دوسرے رکن کو چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔

 

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سزا ختم ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین حصہ لیں گے جب کہ اب نئے چیئرمین کے لیے نام کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی خود کریں گے، اس کے علاوہ نئے ممبران اور ٹکٹ بھی جاری کیے جائیں گے  تمام فیصلے چیئرمین پی ٹی آئی خود کریں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان کا موقف

دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نے تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کے حکم پر ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے سے متعلق سینئر رہنما کے دعوے کی تردید کردی۔

تحریک انصاف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو انتخابات سے دستبردار کرنے یا کسی دوسرے رہنما کو نامزد کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ابھی مشاورت ہورہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔