اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے حوالے سے ہمارا بڑا واضح بیان آ گیا ہے، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام قیدیوں کو فوری رہا کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو 9 مئی اور 26 نومبر کے کمیشن سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان پر کوئی مقدمہ نہیں بن سکتا، انہوں نے پی ٹی آئی کے بانی کو غیر قانونی طور پر جیل میں ڈال رکھا ہے، یہ حساب کتاب اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کہاں ترقی کر رہا ہے؟ عمران خان کہتے ہیں کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، گیس تو دور کی بات، یہاں سے اناج غائب ہو گیا، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، پیچھے کیا رہ گیا ہے۔