آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
عدالت کی جانب سے ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں، فرد جرم اگلی تاریخ کو دائر کی جائے گی، فرد جرم نئی تحریر کی جائے گی، سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور سابق وزیر خارجہ کو مجرم قرار دے دیا گیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کی ہدایت ہے کہ ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کریں۔
بعد ازاں عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف سائفر کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
60