اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پاکستان کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (PTI) کے بانی عمران خان کو سیاسی قیادت کو سامنے لانا چاہیے۔
لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ PTI کی قیادت بیرون ملک بیٹھی ہے، جبکہ کارکنان اور ہم خود عدالتی جھنجھٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت وہ حوصلہ نہیں رکھتی جو 9 مئی کے بعد ہمیں برداشت کرنا پڑا، اگر یہ قیادت ہوتی تو وہ خود اپنے جوتے پھینک کر بھاگ جاتے۔
فواد چوہدری نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ پارٹی میں سیاسی لوگوں کو سامنے لائیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کے لیے اس وقت ایران کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے۔
ایران میں رجیم چینج کیا جائے تو وہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔ ہمیں کسی بھی صورت میں اپنے ایرانی دوستوں کا ساتھ دینا چاہیے۔