170
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کریں۔نجی ٹی وی میں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تحقیقات کے عمل میں انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے، مار پیٹ نہیں ہونی چاہیے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کی مخالفت نہیں کی، عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو بتایا جائے کہ وہ جسے آرمی چیف لگائیں گے قبول کریں گے۔