اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف اسی صورت میں بات کریں جب حکومت اسمبلی تحلیل کر کے فوری انتخابات کرانا چاہتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو آئین ٹوٹ جائے گا، آئین ٹوٹا تو جو مضبوط ہوگا وہی ہوگا۔ .
عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کو مانا ہے، ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ڈی ایم اور ہمارا کوئی موازنہ نہیں، میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ پر مذاکرات کر سکتے ہیں۔
کشمیر سے متعلق بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں اس سے زیادہ چیزیں جانتا ہوں لیکن یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، میں نہیں چاہتا کہ کوئی بین الاقوامی خبر بنے اور ملک کو نقصان پہنچے۔