علی امین کی زمان پارک آمد، کارکنوں کے ساتھ عمران خان نے بھی پھول نچھاور کئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کا جیل سے رہائی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو جمعرات کو سندھ کے ضلع سکھر کی جیل سے رہا کردیا گیا جس کے بعد وہ پارٹی سربراہ عمران خان سے ملاقات کے لیے قافلے میں لاہور روانہ ہوگئے اور رات گئے وہ سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچے۔

علی امین گنڈا پور کے زمان پارک پہنچنے پر وہاں موجود پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک دلچسپ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں علی امین گنڈا پور کو عمران خان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران انہیں پھولوں کے ہار پہنائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں عمران خان کو اس موقع پر مسکراتے ہوئے علی امین گنڈا پور پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ 2018 کے عام انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دے کر رکن قومی اسمبلی بنے تھے۔

یاد رہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں آپریشن اور اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں ان کی حاضری کے بعد علی امین گنڈا پور کو ملک کے مختلف شہروں میں مختلف مقدمات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بھی علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمات کے قیام کی مذمت کی اور مقدمات کو حکومت کی گھناؤنی چال قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca