عمران خان نے لانگ مارچ شروع کرنے کا عندیہ د یدیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لانگ مارچ شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اجلاس ہوا، جس میں لانگ مارچ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی عہدیداروں کو لانگ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کا وقت آگیا ہے اور پارٹی کارکنوں کو لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان نے اپنی پارٹی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی توجہ قومی اسمبلی کی نو اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات پر مرکوز رکھیں جو کہ 25 اکتوبر کو ہونے والے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com