178
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)رائے عامہ کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے ایک نیا سروے جاری کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان عوامی مقبولیت میں تمام سیاسی رہنماؤں سے آگے ہیں۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 61 فیصد شہریوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے اپنی منظوری کا اظہار کیا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 36 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
سروے کے مطابق 34 فیصد نے مریم نواز اور 32 فیصد نے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ 31 فیصد نے مولانا فضل الرحمان اور 27 فیصد نے آصف زرداری کو اپنا پسندیدہ لیڈر قرار دیا