اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 17 دسمبر کو خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے پارٹی کے ساتھ اپنی مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ 17دسمبر کو میں کے پی اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دوں گا۔
20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا: عمران خان
انہوں نے کہا کہ دونوں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد پاکستان کا 70 فیصد حصہ ‘الیکشن موڈ میں چلا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چور ملک سے بھاگ جائیں گے کیونکہ ان کی دولت بیرون ملک ہے، انہیں الیکشن کرانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ جانتے ہیں کہ وہ ہاریں گے
عمران نے فوج اور عدلیہ سمیت اداروں پر زور دیا کہ اگر وہ ملک کے بارے میں فکر مند ہیں تو پاکستان کو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی طرف لے جانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
عمران خان کی کال پر اسمبلی تحلیل کر دینگے ،مونس الہی
انہوں نے کہا کہ اس بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ کسی بھی ماہر سے پوچھیں وہ آپ کوبتائےگا کہ آپ کو معیشت کی بحالی کے لیے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور اس کا ایک ہی راستہ الیکشن ہے
پی ٹی آئی کے سربراہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نہ ہوئے تو افراتفری پھیل جائے گی۔
چور مجھے نااہل کروانے یا الیکشن لڑنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں
عمران نے کہا کہ انہیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نے سیاست میں مداخلت کی، ان مہینوں میں وہ کھل کر ہمارے خلاف تھے، لوگوں کو میرے خلاف بیانات دینے پر مجبور کیا گیا قوم سب کچھ جانتی ہے۔