اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کیلگری کے سینئر رہنما نصیر عدیل نے اردو ورلڈ کینیڈ ا اور کینیڈا ون پلس کے چیف ایڈیٹر محمد امان اللہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے ایک امید ہیں انہوں نے لوگوں کو شعور دیا اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایساکوئی لیڈرنہیں آیا جو ملک کیلئے سوچتا ہو ۔
عمران خان ملک کیلئے سوچتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ملک کی تقدیر بد لے اور اس مقصد کیلئے قوم بھی ان کے ساتھ ہے
انہوں نے کہا کہ عمران خان محکموم طبقے کو لٹیروں سے نجات دلانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں اور اس کوشش میں اوور سیز پاکستانی اور پاکستان کے لوگ ان کے ساتھ ہیں
عمران خان پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جوقوم سے امداد لیکرقوم کی بات کررہے ہیںجبکہ دیگر لوگ پاکستان کا پیسہ لوٹ کر باہر چلے گئے
ہیں
جو لوگ بیرونی امداد سے متعلق شور شرابا کرتے ہیں کہ عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ان کیلئے پیغام ہے کہ بیرون ممالک سے عمران خان کو پاکستانی امداد دیتے ہیں یہ صرف عمران خان کودبائو میں لانے کیلئے کیس بنایا گیا ہے اس میں کچھ نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسے اور ان کے ساتھ لوگوں کا لگائو دیکھ مخالفین کو سمجھ جانا چاہیے کہ ( میں کلا ہی کافی آں ) وہ واقعی صحیح بات کرتے ہیں وہ اکیلئے ہی سب مخالفین کیلئے کافی ہیں
حالیہ ضمنی الیکشن میں عمران خان نےتمام مخالفین کو دھول چٹا دی ہے
میری عمران خان سے دھرنے کے دوران ان کے کنٹینر میں ملاقات ہوئی تھی ان کے جلسو ں میں بھی شریک ہوتا رہا ہوں اور اب بھی جب موقع ملا پاکستان میں ان کو سپورٹ کرنے ضرور جائوں گا ۔
پی ٹی آئی کیلگری کے رہنما نصیر عدیل نے کہا کہ اس سے زیادہ ملک کے ساتھ ظلم کیا ہوگا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے کلیئر کیسز جس میں ان کو سز ا ہونی چاہیے تھی وہ بند کردئیے گئے
عدیل نصیر نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہیں آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کلین سویپ کریگی اور عمران خان ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے
129