عمران خان کوکین اور شراب کا استعمال کرتے ہیں، دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں، عبدالقادر پٹیل 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کا دماغی توازن درست نہیں اور وہ شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کے بعد ہسپتال پہنچنے سے پہلے ان کا میڈیکل کرایا گیا، میڈیکل رپورٹ پبلک پراپرٹی ہے جو عوام کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان شراب اور کوکین کا استعمال کرتے ہیں اور ان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد عمران خان کی ٹانگ پر گولیوں کے ٹکڑے لگے اور اسے فریکچر کہہ کر پلستر کیا، تاہم میڈیکل رپورٹس میں ان کی ٹانگ میں فریکچر کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جن ڈاکٹروں نے عمران خان کو پانچ سے چھ ماہ تک پلاسٹر پہننے کا مشورہ دیا تھا انہیں بھی بلایا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ عمران خان کو پاگل قرار دے تو ہم عدالتی فیصلہ تسلیم کریں گے۔

9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو کیا ہوا سب جانتے ہیں، عمران خان نے ریڈ لائن کراس کی، ہمیں بھی کوڑے لگے، ہم نے جیلیں بھی دیکھیں، لیکن ہم فوج کے ساتھ کھڑے رہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com