عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی

احتساب عدالت کے جج نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا گیا۔ توشہ خانہ کیس میں جج محمد بشیر نے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ کے تحائف کی وصولی میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔

حکم نامے کے بعد نیب نے توشہ خانہ کیس میں بھی سابق وزیراعظم کی گرفتاری کا انکشاف کیا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا ہے کہ کل توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کریں گے۔

عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوٹھہ نے کہا ہے کہ رات 8 بجے عبوری ضمانت پر گرفتاری عجیب تماشا ہے، تاہم ریمانڈ کے باوجود عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے، تاہم یہاں نیب ان سے تفتیش کر سکے گا۔

ادھر القادر یونیورسٹی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم کی درخواست ضمانت کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔