8
اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں عدالت نے استغاثہ کے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو مجرمانہ خیانت کا مرتکب قرار دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مجرمانہ خیانت کے جرم میں 10 سال اور انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کے ساتھ ہی بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ عدالت نے ہر ملزم پر ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد کیا ہے، اور اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو ہر ملزم کو 6، 6 ماہ اضافی قید بھگتنا ہوگی۔
فیصلے میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کی زائد عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے کی بنیاد پر کم از کم سزا دی گئی، اور دوران حراست گزارا گیا وقت بھی مجموعی سزا میں شامل کر لیا گیا ہے۔