جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اڈیالہ جیل میں پیدل چلنے کے لیے زیادہ جگہ، ورزش کے لیے مشین، بیٹوں سے بات کرنے، وکلا سے ملاقات کی اجازت، ٹی وی، چارپائی، گدے، کرسی، میز، اخبار، کتابیں، اٹیچ باتھ، 6 ڈاکٹر، 3 میل نرسیں، 1 مزدور بھی فراہم کیا گیا ہے۔
جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان ایک برآمدے میں واک کرتے ہیں جیل انتظامیہ کے حکم پر دیوار گرا کر ان کی واک کے لئے جگہ مزید زیادہ کی گئی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ان کی پسند کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جس میں دیسی چکن بھی شامل ہے، عمران خان کو ورزش کے لیے ایکسرسائز مشین رکھنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 لاکھ روپے مالیت اور تقریباً 75 کلو وزنی ورزش مشین کو عرف عام میں منی جم کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
عمران خان سے اٹک جیل میں کون کون ملاقات کرے گا ؟؟پی ٹی آئی نے فہرست تیار کرلی
عمران خان کی خواہش پر بیرون ملک مقیم ان کے 2 بیٹوں سے بھی واٹس ایپ پر رابطہ کرایا جاتا ہے۔وکلاء جمعرات کو ان سے ملاقات کریں گے، اب وکلاء کو منگل کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی ہے جس کے لیے 10 وکلا کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔