اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کی شب اپنے خلاف دائر دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرتے ہوئے استثنیٰ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی قانونی ٹیم خان کی جانب سے آئی ایچ سی میں درخواست دائر کرے گی۔
وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں ایک ریلی میں ایڈیشنل سیشن جج اور اسلام آباد پولیس کے سینئر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعظم خان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی۔