عمران خان کو 4سے5 روز تک نیب کی تحویل میں رکھا جائےگا،ذرائع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آئندہ 4 سے 5 روز تک قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحویل میں رکھے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کم از کم 4 سے 5 دن تک حراست میں رکھنے کی پوری کوشش کی جائے گی
واضح رہے کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں نئی ​​ترامیم کے تحت کسی بھی عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مدت 90 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم عدالت سے زیادہ سے زیادہ 14 دن کا جسمانی ریمانڈ مانگیں گے، توقع ہے کہ کم از کم 4 سے 5 دن کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نیب کے راولپنڈی/اسلام آباد ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں مکمل طور پر آرام دہ ماحول میں حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ سختی سے نہیں نمٹا جائے گا بلکہ ان سے صرف اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور مالی فوائد حاصل کرنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق نیب نے عمران خان کے خلاف کیس کی تفصیلات بھی فراہم کر دی ہیں۔
نیب نے رینجرز کی مدد سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے عمران خان کی گرفتاری کو درست، قانونی اور خالصتاً نیب قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔
نیب کا اصرار ہے کہ عمران خان کی گرفتاری نیب کی جانب سے کی گئی انکوائری اور تفتیش کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی گئی ہے۔
ادھر نیب کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں دیگر مبینہ کرداروں کی گرفتاری کی تیاریاں جاری ہیں، عمران خان کے سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com