میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ داروہی ہونگے جن میں نشاندہی میں کرچکا ہوں،عمران خان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہونگے جن کی نشاندہی کرچکا ہوں

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف 3 لوگوں سے خطرہ ہے، جن پر میں نے قاتلانہ حملے کا الزام لگایا۔ میں نے ایک ویڈیو پیغام میں ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں کی شناخت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گھر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف عدالت جائوں گا،عمران خان

انہوں نے کہا کہ اسی طرح اب وہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں اپنی قوم پر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میری جان لینے کی کسی بھی کوشش کی ذمہ داری وہی لوگ ہوں گے جن کی میں نے نشاندہی کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ڈر ہے کہ میں منتخب ہو کر اقتدار میں واپس آؤں گا، انہیں ڈر ہے کہ میں ان کا احتساب کروں گا، وہ مجھے مارنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

عمران خان پر حملہ کرنیوالے ملزم کے فون کی فرانزک رپورٹ جاری

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com