پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں 23 دسمبر کو تحلیل کردیں گے ، عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور کے زمان پارک میں واقع اپنی رہائش گاہ سے پی ٹی آئی کے حامیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتےہوئے کہا کہ آئندہ جمعہ کو دونوں اسمبلیاں ہم تحلیل کردیں گے انہوں نے کہا کہ میں عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے دو صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیوں کیا انہوںنے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کو ملک کی کوئی فکر نہیں ہے

 

جب تک ملک میں آزاد اور شفاف الیکشن نہیں ہوتے پاکستان ترقی نہیں کرسکتاموجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے اور ملک میں غیر ملکی اعتماد ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاری ختم ہو رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (PDM) کی قیادت میں حکومت کے پاس ملک کا امیج اور معیشت بہتر کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ صرف "NRO 2” حاصل کرنے کے لیے اقتدار میں آئے تھے۔
پی ٹی آئی کے سربراہ نے حکمران اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سارا پیسہ اور کاروبار اور بچے بیرون ملک ہیں انہیں پاکستان اور نہ ہی قوم کی فکر ہے کرپٹ ٹولہ ملک کوتباہی کی طرف لے کر جائے گا

پاکستان

عو ام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں،شہبازشریف

عمران خان نے کہا کہ 750,000 سے زیادہ پاکستانی ملک کی حالت سے مایوس ہو کر ملک چھوڑ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑ کر ملک کو الیکشن کی طرف لے کرجانا چاہتے ہیں قوم ہمارے ساتھ ہیں اورہم اب دیکھیں گے کہ یہ الیکشن کی طرف کیسے نہیں جاتے۔

صوبائی اسمبلیاں دسمبر میں ہی تحلیل ہونگی ، عمران خان

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca