امپورٹڈ حکومت مسلط کرنے والوں کا مقابلہ کروں گا ، عمران خان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امپورٹڈ حکومت مسلط کرنیوالوں کا مقابلہ کروں گا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ 30 سال سے ملک کو لوٹنے کی غیر ملکی سازش کے نتیجے میں چور پچھلے دروازے سے اقتدار میں آئے، نواز شریف سزا یافتہ بھگوڑا ہے

عمران خان نے سوال کیا کہ زرداری کی کرپشن پر بین الاقوامی سطح پر کتابیں لکھی گئی ہیں، کیا یہ چور ہمارے مستقبل کا فیصلہ کریں گے؟

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ گل کو جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، میں نے کہا جس نے شہباز گل پر تشدد کیا اسے کٹہرے میں لایا جائے، میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ایک راستہ درست ہے، دوسرا تباہی ہے۔ لوگوں کو خرید کر ان لوگوں نے ہماری حکومت گرا دی اور ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کر دی۔ وہ اور جو ان کے پیچھے ہیں جب تک میری جان ہے میں ان کے خلاف لڑوں گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔