انتخابی مہم شروع،ہفتہ کو ملک کو بحران سے نکالنے کا لائحہ عمل دوں گا،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) وزیر قانون نے شرمناک بیان دے کر عدلیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، اپنی پارٹی اور قوم کی جانب سے سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں  ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امیر ملک میں انصاف ہوتا ہے قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔ سپریم کورٹ نے قانون کی حکمرانی کا فیصلہ کیا۔ اگر ایسے فیصلے پہلے ہو چکے ہوتے تو پاکستان سب سے زیادہ خوشحال ملک ہوتا ، قانون اور انصاف کا تعلق خوشحالی سے ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ پیسہ خرچ کر کے حکومت میں آتے ہیں، غیر قانونی پیسوں سے لوگوں کو خریدتے ہیں، انہوں نے قانون میں تبدیلی کی اور 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز معاف کرائے ۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کو کبھی آزاد عدلیہ پسند نہیں آئی، ملک میں ایسا ماحول ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی الیکشن نہ ہوں، سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔

کوئی غیر قانونی سرگرمیاں نہ ہونے دیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب ان لوگوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو لوگوں میں شعور نہیں تھا، آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر بعد معاملہ ختم ہوگیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہم نے جیل بھرو تحریک ختم کر دی، ہم ہفتے کی شام سے انتخابی مہم شروع کر رہے ہیں ۔

ہفتہ کو بتاؤں گا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے تحریک انصاف کا روڈ میپ کیا ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ آزاد عدلیہ نہیں چاہے گی، وہ انصاف سے بھاگتے ہیں، بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی کی ریٹنگ میں پاکستان سب سے نیچے ہے، قرضے کیسے واپس کیے جائیں ۔

حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، وہ ہمیں کچلنے کے لئے سب کچھ کیا. پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، میر جعفر اور میر صادق نے بیرونی طاقتوں سے ملی بھگت کر کے حکومت سے غداری کی۔عمران خان نے کہا کہ کل مجھے اسلام آباد طلب کیا گیا، کارکنوں کو آنا پڑا کیونکہ قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار اسلام آباد آرہا تھا، کارکنوں پر دہشت گردی کے پرچے کاٹے گئے، میرے خلاف مزید دو مقدمات بنائے گئے۔

میرے خلاف اب تک 74 مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ن لیگ نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا، دہشت گردی کے کتنے کیسز ہوئے؟ میں گھر پر ہوں، میرے خلاف دہشت گردی کے مقدمات ہیں، عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نے توشہ خانہ سے 4 گاڑیاں نکالیں، شہباز شریف کے 24 ارب کے نیب اور ایف آئی اے کے کیسز معاف کرائے گئے ۔

مریم نواز کو پاناما میں گرفتار کیا گیا، 5 ارب کے مے فیئر فلیٹس ان کے تھے۔ جب سے وہ آئے، 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کرائے گئے، آصف زرداری پر 3 ارب 70 کروڑ روپے کے پارک لین ریفرنس تھے، آصف زرداری پر 37 ارب روپے کے کیسز ہیں .

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com