اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کو قومی سلامتی پر سنگین حملہ قرار دے دیا۔عمران خان نے ٹوئٹ کیا ہے کہ آڈیو لیکس قومی سلامتی پر سنگین حملہ ہے کیونکہ اس نے پورے وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہا ئوس پر سوالیہ نشان لگایا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ بطور وزیراعظم میری رہائش گاہ کی محفوظ لائن بھی بگ ہوگئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ان آڈیوز کو چیک کرنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ جے آئی ٹی سراغ لگا سکے کہ فون کون ٹیپ کر کے لیک کرتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق بہت اہم ہے کیونکہ قومی سلامتی سے متعلق حساس موضوعات پر ہونے والی گفتگو کو غیر قانونی طور پر ریکارڈ کیا گیا اور پھر ہیک کر لیا گیا۔ جس کے نتیجے میں پاکستان کی قومی سلامتی کے بارے میں معلومات پوری دنیا کے سامنے آ گئیں۔
The AudioLeaks are a serious breach of national security as they call into question the entire security of the PMO, PMH. As PM my secure line at my residence was also bugged. We intend to go to Court to estab authenticity of Leaks & then form JIT to investigate which Intel agency
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2022