جن کو چور اور کرپٹ کہتا ہوں ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا،عمران خان 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات ہوئے تو پارٹی کے دیگر ارکان بھی کریں گے۔

غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جن کو چور اور کرپٹ کہتا ہوں ان کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا  ابھی الیکشن نہ ہوئے تو اکتوبر میں الیکشن کے امکانات کم ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو صرف الیکشن کے معاملے پر ہوں گے، اگر الیکشن کی بات  نہیں کرتے تو بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں، لیکن میں الیکشن کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنے مفادات کے لیے تقسیم کرنا نواز شریف کا پرانا وطیرہ ہے

سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے کا مطلب ہے کہ ملک میں آئین اور قانون ختم ہو چکا ہے، تاہم پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

2018 کے انتخابات  میں ہماری نشستوں کو جان بوجھ کر کنٹرول کرنے کے لیے کم کیا گیا تھا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی دعوی کیا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمارے لوگوں کو کس نے اغواء کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کی جانب سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو تسلیم نہ کرنے کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ کی مکمل حمایت کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com