اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کریں گے کہ آتش زنی کرنے والے اور بندوق بردار مظاہرین کی صف میں شامل تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو پیغام 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے قتل کے جال سے بحفاظت فرار ہونے کے بعد ریکارڈ کیا گیا۔
18 مارچ کو اسلام آباد کے جیوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے اپنے قتل کے جال سے ربّ العزت کے کرم سے بحفاظت نکلنے کے بعد میں نے 22 مارچ کو یہ بیان ریکارڈ کروایا۔ میں نے نہایت اصرار سے اپنے کارکنان کو تلقین کی انہیں جتنا مرضی اشتعال دلوایا جائے، انہوں نے مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے ہی… pic.twitter.com/LbPyjYsyCO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 16, 2023
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کارکنوں کو بہت تاکید کے ساتھ مشورہ دیا کہ وہ مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے جتنا چاہیں احتجاج کریں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشا اللہ جب بھی آزادانہ تحقیقات ہوں گی، میں ثابت کروں گا کہ محاصرہ کرنے والے، بندوق بردار پرامن مظاہرین کی صفوں میں اسی طرح شامل تھے جیسے وہ اس موقع پر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ جس کا احاطہ میں نے اس ویڈیو میں کیا ہے۔