سائفر کیس آڑے آگیا،عمران خان سزا معطلی کے باوجود اٹک جیل میں ہی رہیں گے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی سزا معطلی کے باوجود اٹک جیل میں ہی رہیں گے۔ وہ سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل کردی، تاہم وہ جیل میں ہی رہیں گے، اب انہیں سائفر کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ چئیرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہوں گے، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ میں سائفر مواد غائب کرنے اور آڈیو لیک ہونے کے حوالے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سزا معطلی کے فیصلے کے بعد اٹک جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، پولیس نے راولپنڈی جیل کے گرد پل لگا دیے، راولپنڈی ایلیٹ کمانڈوز کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق اٹک جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باعث بشریٰ بی بی کو بھی جیل کے باہر روک دیا گیا، اس کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ نے بشریٰ بی بی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com