یزیدیت کے خلاف آخری دم تک مزاحمت کریں گے،عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں یزیدیت کے خلاف آخری دم تک مزاحمت کریں گے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے گرفتار کارکنوں کو گرم موسم میں تنگ اور تاریک سیلوں میں گھونسے مارے گئے ہیںیہ بحیثیت قوم ہماری موت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن اور رہنماؤں کی پارٹی سے علیحدگی کے معاملے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور حامیوں کی طرح وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی پھرگرفتار کیا گیا ہے اب ہم مکمل طور پر جنگل کے قانون کے تحت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس وہی اصل آئین ہے، ملک میں اس لاقانونیت کی راہ میں واحد رکاوٹ ہماری عدلیہ ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کے ساتھ ساتھ آئین کو بھی پامال کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پولیس تحریک انصاف کو کچلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ہمارے رہنماؤں کو تحریک انصاف چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، اور انسانی حقوق کا خون کیا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، جب کہ سوشل میڈیا کارکنوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران ریاض کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com