3
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی بانی عمران خان کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنیں گے اور سر بلند ہو کر واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق 90 سے 95 حلقوں میں فارم 45 اور فارم 46 کے نتائج میں واضح فرق سامنے آیا ہے، جو الیکشن پر براہِ راست حملہ ہے اور اس دھاندلی کا فائدہ برسرِ اقتدار جماعت کو پہنچا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین پر حملہ شرمناک ہے اور غیر قانونی ترامیم واپس کرائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان مفلوج ہو چکی ہے اور عدالتی نظام کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں کب تک بیٹھنا ہے، اس بارے میں فیصلہ عمران خان خود کریں گے۔