عمران خان 2 سے 3 دن میں واپس آجائیں گے، حماد اظہر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان دو سے تین روز میں سیاسی میدان میں واپس آجائیں گے۔
عمران خان جمعرات کو اس وقت حملے میں زخمی ہوئے جب وہ اپنے کنٹینر کے اوپر کھڑے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پارٹی اپنا پرامن احتجاج جاری رکھے گی۔
حماد اظہر نے کہا کہ وزیر آباد میں 3 نومبر کو عمران خان پر بندوق کے حملے میں جان کی بازی ہارنے والے نوجوان معظم گوندل کے اہل خانہ کو امداد دی جائے گی
انہوں نے کہا کہ وہ معظم کے سوگوار خاندان کو لے کر شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معظم کے بچوں کو 50 لاکھ روپے د ئیے ہیں اور پنجاب حکومت بھی ایک دو دن میں مزید 50 لاکھ روپے سوگوار خاندان کو دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ معظم کے بچوں کے تمام اخراجات پی ٹی آئی برداشت کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com