عمران خان توشہ خانہ تحفے کے دعوے پر قانونی کارروائی کر ینگے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ تحفے کے دعوے پر قانونی کارروائی کر ینگے
ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف بے بنیاد کہانی رچی گئی۔چیئرمین عمران خان نے بدھ کو توشہ خانہ کے تحائف کی فروخت کے دعووں پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ایک مشہور فراڈ اور بین الاقوامی طور پر مطلوب مجرم نے بے بنیاد کہانی رچی۔

سابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی ‘دھوکہ باز’ کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

ایک روز قبل معلوم ہوا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دی گئی کم از کم 7.5 ملین درہم مالیت کی ایک مہنگی انمول گھڑی شہزاد اکبر نے دبئی کے بزنس مین عمر فاروق ظہور کو فروخت کی تھی۔

کروڑ پتی تاجر عمر فاروق ظہور کے پاس یہ ثابت کرنے کے لیے مکمل شواہد موجود ہیں کہ اس نے شہزاد اکبر سے نایاب گراف گھڑی اور تین دیگر توشہ خریدے

تاجر کا کہنا ہے کہ بعد میں اسے بلیک میل کیا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے شہزاد اکبر کے تحت اس کے خلاف منی لانڈرنگ کے جعلی مقدمات درج کیے جب اس نے اپنی سابقہ اہلیہ صوفیہ مرز اکے مطالبات کو ماننے سے انکار کر دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com