چوروں کو این آر او 2 دے کر ملک کے ساتھ ظلم کیا گیا ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو این آر او ٹو دے کر ملک کے ساتھ اصل ناانصافی کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ جیسے ہی  یہ پکڑ میں آتے ہیںبھاگ جاتے ہیں، پہلے مشرف سے ڈیل کی اور اب باجوہ سے ڈیل کی، نواز شریف واپسی کے لیے پر تول رہے ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ہے، انصاف ہی کسی قوم کو آزاد کرتا ہے، جب تک میں زندہ ہوں آزادی کی حقیقی تحریک چلاتا رہوں گا، ہر کسی کو ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا ہو گی

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اللہ نے ہم پر جہاد اس لیے فرض کیا ہے کہ ہم ظلم اور ناانصافی کے سامنے ڈٹ جائیں، معاشرے میں  جنگل کا قانون ہے، طاقتور کمزور پر ظلم کرتا ہے، انسانی قانون میں انصاف ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ جانور بھی کھاتا پیتا ہے اور جنم دینے کے بعد مر جاتا ہے، انسان کی حیثیت تب ہوتی ہے جب اس میں انسانیت ہو، میں صرف اپنی قوم کے مستقبل کے لیے نکل رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظلم کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی، ناانصافی کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ این آر او کی بہتی گنگا میں دھو کر چور پاک ہو رہے ہیں، آج کسان سڑکوں پر ہیں، پیداوار میں کمی آئی ہے، ہماری ٹیکس وصولی ریکارڈ سطح پر تھی، چوروں کو اوپر لا کر بٹھایا گیا  اس سے بڑا ظلم کوئی نہیں ہوسکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com