اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مسرت جمشید چیمہ کے ساتھ کال کی مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔
ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس پر عمران خان مسرت چیمہ کو ہدایات دے رہے ہیں، عمران خان مسرت چیمہ کو اعظم سواتی کے ذریعے پیغام پہنچانے کا بھی کہہ رہے ہیں۔
آڈیو کال میں عمران خان کا کہنا ہے کہ ہاں مسرت کیا صورتحال ہے ،کیا انہیں پیغام ملا؟ مسرت جمشید چیمہ نے جواب دیا کہ ہاں جناب پیغام پہنچا دیا ہے، ہم یہاں ہائی کورٹ میں بیٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ خان صاحب کو پیش کریں۔
عمران خان نے کہا کہ خواجہ حارث وہیں ہیں، جس پر مسرت جمشید چیمہ نے جواب دیا کہ خواجہ حارث اور سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھی ہوں
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی سے ضرور بات کریں، سپریم کورٹ سے ضرور بات کریں، انہوں نے جو کیا وہ سراسر بدتمیزی ہے، جس پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جی جناب آپ فکر نہ کریں۔
اس کے بعد عمران خان نے کہا کہ یہ کیا کر رہا ہے جو چیف جسٹس ہے،
اس پر مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نیب آیا، فلاں آیا، تو ہم نے کہا ہے عدالت میں پیش کریں، ہم نے کہا کہ ہم اس طرح عدالت میں نہیں جائیں گے۔
جس پر عمران خان پھر کہتے ہیں کہ نہیں، یہ حکم ان سے لیتے ہیں، اعظم سے بات کریں، دوسری جانب اب اعظم سے بات کریں