اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال پر زور دیا ہے کہ ’’ملک کو چوروں سے بچانے کے لیے قوم کے ساتھ کھڑے ہوں‘‘۔
انہوں نے اتوار کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "میں قوم کی طرف سے عزت مآب چیف جسٹس صاحب سے درخواست کرتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عدلیہ قوم کے ساتھ کھڑی ہو اور طاقتور کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔”
عمران نے کہا کہ مقتول صحافی ارشد شریف اور پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بعد لوگوں کا حکومت اور نظام سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ چیف جسٹس صاحب آپ نے ان کو انصاف دینا ہے۔اعظم سواتی کے معاملے پر بھی چیف جسٹس کونوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہامپورٹڈ حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے
عمران خان نے کہا کہ تمام مسائل کا حل صرف اورصرف الیکشن ہیں عمران خان نے کہاکہ چیف جسٹس سارے معاملے پر نوٹس لیں اور انصاف دلائیں ۔