پارٹی قیادت، وکلاء کو ملنے نہیں دیا جارہا،عمران خان کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے پارٹی قیادت اور وکلا کو ملاقات اور مشاورت کی اجازت نہ دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزارت داخلہ، سیکرٹری داخلہ اور حکومت پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، سپرنٹنڈنٹ جیل خانہ جات اور وزارت دفاع بھی فریقین میں شامل ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ وکلا اور پارٹی قیادت سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے عمران خان سے مشاورت کی اجازت دی تھی۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ فریقین کی بدنیتی کے باعث کارروائی مکمل نہیں ہوسکی، جیل میں سارا عمل حساس ادارے کے اہلکار دیکھتے ہیں، سول انتظامیہ کی کام میں مداخلت ہے۔ پی ٹی آئی پارٹی کی بانی قیادت سے مشورہ نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو قید کے دوران ایک دن میں 15 افراد سے ملاقات کی اجازت دی گئی جب کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اس حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کو جیل میں پارٹی قیادت سے مختلف معاملات پر مشاورت کی اجازت دی جائے، حساس اداروں کو سول انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca