عمران خان کی آج ہائیکور ٹ میں پیشی،اسلام آباد میں دفعہ144 نافذکردی گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔
منگل کو لاہور ہائی کورٹ میں دھکے لگنے سے عمران خان کی ٹانگ بری طرح متاثر ہوئی تھی اور شدید درد کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہ ہو سکے۔

 عمران خان عدالتی اوقات میں پیش نہ ہوئے تو عبوری ضمانت منسوخ کر دی جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ 

ہائی کورٹ نے ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کا کہا تھا جس کے بعد سابق وزیراعظم نے عدالت کے احترام اور قانون کی بالادستی کے لیے بہت تکلیف اٹھانے کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔
عمران خان کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز پیشی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، وہ عدالت کے احترام میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے، وہ آئین اور عدالتوں کو اولیت دیں گے۔
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے باوجود عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران عمران خان کے پاؤں پر چوٹ لگنے سے زخم آئے، ان کے پاؤں میں شدید سوجن اور درد ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم کی ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر دفعہ 144 نافذ ہے اور امن عامہ کے پیش نظر جی ٹین پروجیکٹ موڑ اور عون میں کسی بھی قسم کا اجتماع غیر قانونی ہوگا۔
ترجمان کے مطابق شہری سفر کے دوران متبادل راستوں کا انتخاب کریں ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com