اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے 190 ملین پا ئونڈز کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے معاملے میں پوچھ گچھ مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب راولپنڈی کے سامنے پیش ہوئے جہاں کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے ایک گھنٹے کی بحث کے بعد کیس سے متعلق انکوائری مکمل کی۔
تحقیقاتی ٹیم کے سوالات پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 190 ملین پا ئونڈز سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے
میری این سی اے یوکے کے ریکارڈ تک رسائی نہیں اور القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ پہلے ہی موجود ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان بھی نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران ممکنہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں جب کہ دوسری جانب قیام امن کی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔