اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
عمران خان اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد آج لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوں گے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زمان پارک میں آتشزدگی اور پولیس تشدد کے دو مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر سماعت کریں گے، عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ سے تحقیقات کی رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی
گزشتہ روزتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بیگم کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں حفاظتی مل گئی عمران خان اپنی اہلیہ کے ساتھ عدالت گئے تھے آج بھی عمران خان انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوگی۔