عمران خان کی گرفتار ی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اور سیکر ٹری داخلہ کو فوری طلب کرلیا 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عدالت کے احاطے سے گرفتاری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو فوری طلب کرلیا۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے کیسز سے متعلق سماعت شروع کرتے ہوئے اونچی آواز میں پوچھا کہ کیا ہوا؟ انہیں بتایا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جس نے یہ کیا غلط کیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا آدھا گھنٹہ دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ شیشے ٹوٹ گئے ہیں، جس نے بھی کیا غلط کیا ہے، اگر میں نے کارروائی کرنی ہے تو وزرا اور وزیراعظم کے خلاف بھی کارروائی کروں گا۔

عمران خان کے وکیل نعیم نے کہا کہ پولیس، وکلا اور عملے کو رینجرز نے مارا۔ عدالت نے سوال کیا کہ عمران خان کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے؟  انہیں بتایا گیا کہ القادر ٹرسٹ میں گرفتار کیا گیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، سیکرٹری داخلہ کو پندرہ منٹ میں طلب کر لیا۔ انہوں نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو پندرہ منٹ میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com