عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لیے معطل ، درخواست کی سماعت 2 ہفتے بعد ہوگی

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلوچستان ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتوں کے لیے معطل کر دئیے

بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس ظہیرالدین کاکڑ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلا کو آئندہ سماعت پر بیان حلفی پیش کرنے کی ہدایت کی ،آئینی درخواست کی سماعت 2 ہفتے بعد ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  پر کوئٹہ میں درج مقدمے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ غیر قانونی طور پر درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے تھانہ بجلی روڈ میں درج مقدمہ خارج کیا جائے۔

بلوچستان ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست جمع کرانے کے موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم خان سوری اور عمران خان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com