عمران خان کی اسلام آباد آمد ،کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ دیا ،  شدید بدنظمی 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان کی اسلام آباد آمد .چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔عمران خان مقدمات میں پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے جہاں وہ عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

اس موقع پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل کمپلیکس کا دروازہ توڑ کر بڑی تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہوئے، جی 11 جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے انتظامات درہم برہم ہوگئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے تمام رکاوٹیں توڑ دیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے بذریعہ سڑک اسلام آباد پہنچے، اس سے قبل عمران خان  نے جہاز سے آنے کا پروگرام بنایا تھا تاہم بعد میں روانگی کا پروگرام تبدیل کرکے موٹروے سے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

عمران خان نے متعدد بار طلبی اور استثنی مانگنے کے بعد عدالت کے حکم پر آج پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت 4 مختلف مقدمات میں سیشن عدالت کے 2 مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں۔

عمران خان کی  آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا