پی ٹی آئی کے بانی نے الزام لگایا ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ بہت دور ہے، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو میدان دینے کے لیے تیار نہیں ہے.
انہوں نے یہ الزام دہرایا کہ یہ اسٹیبلشمنٹ ہی تھی جس نے امریکہ کے دباؤ میں ان کی حکومت کو گرا دیا
عمران خان نے بھی انتخابات کے انعقاد پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انتخابات کا اعلان 8 فروری کو کیا گیا لیکن گزشتہ سال مارچ میں سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود, پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات نہیں ہوئے.
انہوں نے نگرا ن حکومتوں کو 90 دنوں کے اندر انتخابات نہ کرانے پر غیر قانونی قرار دیا.
عمران خان امریکی سازش کی داستان کو پیچھے چھوڑ کر امریکہ کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں
یاد رہےکہ امریکی اور پاکستانی حکام نے پی ٹی آئی کے بانی کے ان الزامات کی بارہا تردید کی ہے.
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر برطانوی میگزین کے ایک مضمون میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکہ پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے.
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو یہ نہیں بتا سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے جائیں، پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستان کے عوام کے لیے ہے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، ہم کسی امیدوار یا پارٹی کو دوسروں پر اہمیت نہیں دیتے,
51