آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے کمرے کو ہائی سیکیورٹی زون قرار دیا گیا ہے اور سکیورٹی کیمروں سے بیرکوں کی 24 گھنٹے نگرانی جاری ہے
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی سے ملنے آنے والے ہر فرد کی جیل کے قوانین کے مطابق تلاشی لی جاتی ہے، اس کے علاوہ, ڈیوٹی کے آغاز اور اختتام پر بیرکوں میں تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی بھی تلاشی لی جاتی ہے. .
جیل حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو صرف کتابیں پڑھنے کی اجازت ہے اور کتابیں بھی مکمل جانچ کے بعد دی جاتی ہیں.
آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کی بیرکوں میں کاغذ اور قلم فراہم نہیں کیا جاتا ہے, ایسا کوئی ذریعہ نہیں ہے کہ عمران خان جیل میں کچھ لکھ سکیں اور ان کی تحریر جیل سے باہر جا سکے. اس لیے اس مضمون میں کوئی حقیقت نہیں کہ یہ مضمون عمران خان نے خود لکھا تھا.
33