113
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 7 نومبر کو 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقاتی کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی رخصت کے بعد واپسی پر بنچ میں شامل ہوئے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نیب مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت عدم پیروی پر منسوخ کر دی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔