اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلائو گھیرائو کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔
عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں جناح ہا ئوس حملہ کیس سمیت جلا گھیرا ئوکے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے پیش ہوئے۔
عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد کے سامنے پیش ہوئے اور ضمانتی مچلکے جمع کرائے، عدالت نے عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔
عدالت نے عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں ضمانت کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیاتھا
عدالت نے تینوں مقدمات میں عمران خان کو ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔
عمران خان مچلکے جمع کرانے کے بعد عدالت سے چلے گئے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں جناح ہا ئوس حملہ، عسکری ٹاور حملے اور آتشزدگی کے 3 مقدمات درج کر لیے گئے تھے
قبل ازیں عمران خان کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لانے کی اجازت دی گئی، عمران خان کی درخواست پر ایڈمن جج ابھر گل نے اجازت دی۔
اس کے علاوہ عمران خان کی بھی آج لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کا امکان ہے، انہیں لاہور ہائیکورٹ میںظل شاہ کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے ہیں۔