اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ بدمعاشوں اور مجرموں کا ٹولہ قوم پر حاوی ہو چکا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شرپسندوں، مجرموں اور احمقوں کا ایک گروہ جو اخلاق و اقدار سے بالکل عاری ہے، قوم پر مکمل طور پر حاوی ہو چکا ہے
اخلاق و اقدار سے یکسر عاری بدمعاشوں، مجرموں اور احمقوں پر مشتمل ایک گروہ پوری طرح قوم پر حاوی ہوچکا ہے۔
ایسے میں جب ملک خاص طور پر تاریخ کی بلند ترین مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی بےروزگاری کے ساتھ بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے، اقتدار پر قابض گروہ اپنی تمام تر… pic.twitter.com/mYNpPHl6Da
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 18, 2023
وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس کے خلاف آواز اٹھائے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک تاریخ کے بدترین معاشی بحران کی دلدل میں دھنس رہا ہے جس میں مہنگائی اور تیزی سے بڑھتی ہوئی بے روزگاری ہے۔ ان حالات میں حکمران گروہ ملک کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی سیاسی جماعت کو جبر اور فسطائیت سے کچلنے کی منصوبہ بندی پر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہا ہے