عمران خان کا لاہور میں بھر پور پاور شو،اتوار کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان 

 

اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان کا لاہور میں بھر پور پاور شو پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں انتخابی ریلی زمان پارک سے داتا دربار پہنچی۔

تحریک انصاف کی انتخابی ریلی زمان پارک سے گڑھی شاہو تی ہوئی داتا دربار گئی، ریلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گڑھی شاہو چوک میں کارکنوں کی جانب سے قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔ ریلی کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان جو اپنی گاڑی میں موجود تھے، ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ جوش و خروش سے استقبال کیاگیا۔

پی ٹی آئی کی ریلی ڈو موریا پل سے داتا دربار پہنچی تو تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ریلی کا استقبال کیا

داتا دربار پہنچنے پر اپنے مختصر خطاب میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گیا، پوری قوم کو جدوجہد کرنی ہے۔ .

ریلی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود لاہور کے عوام عمران خان کا تاریخی استقبال کر رہے ہیں، وہ عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ثابت ہوا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جلسے میں عوام کا سمندر دیکھ کر حکمرانوں کے ہوش اڑ گئے، توشہ خانہ چور وںعوام کا سمندر بہا لے جائے گا،عوام نے  مریم نواز اور ان کے حواریوں کی منفی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا   ہے. لوگ ان کی فضول باتوں پر توجہ نہیں دیتے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com