عمران خان کو فوری اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ

 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف پنجاب کے ارکان نے پارٹی قیادت کو صوبائی اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض ارکان نے اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارڈ کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مدنظر رکھا جائے

پی ٹی آئی ارکان نے فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے کے ٹینڈرز لگ چکے ہیں جبکہ کئی سرکاری منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ادھر تحریک انصاف کی اعلی سطحی کمیٹی نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ارکان نے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے، اس سے قبل پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر، اعجاز چوہدری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان اعلی سطحی کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمانی بورڈز کے اجلاس کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com