178
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان آئندہ چند روز میں بنی گالہ منتقل ہو جائیں گے۔ اسلام آباد میں عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سکیورٹی بڑھانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کے لیے دو خصوصی بلٹ پروف کمرے تیار کیے گئے ہیں۔ کمروں کی کھڑکیوں کو بلٹ پروف شیشوں سے تبدیل کر دیا گیا ہے جب کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر نجی سکیورٹی کمپنی کے مزید اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔
عمران خان کی ٹانگ کی چوٹ کو مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں مزید چند دن درکار ہیں۔ عمران خان ٹانگ ٹھیک ہوتے ہی زمان پارک لاہور سے بنی گالہ اسلام آباد چلے جائیں گے۔